
سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی میں گھریلو تنازع پر ماں پر بیٹے اور بہو کے مبینہ تشدد کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں بیٹے اور بہو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خاتون کے بیٹے کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کی جانب سے بہو کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔






