تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات کا آغاز، مذاکرات نے جماعت اسلامی کا سیاسی قد بڑھا دیا

لاہور ٟ محمد اخلاق اسلم ٞجماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات کا آغاز، مذاکرات نے جماعت اسلامی کا سیاسی قد بڑھا دیا ۔ ملکی سیاست میں کسی بھی احتجاجی تحریک کو عملی شکل دینا اور عوامی ہمدردی حاصل کرنے میں جماعت اسلامی کا اپنا انداز ہے جس کے قائدین عوامی تحریک کو گلی گلی اور محلے کی سطع تک پھیلا دیتے ہیں ۔ حال ہی میں سند ھ اور پنجاب میں جس اناداز سے جماعت کے قئدین نے پیٹرولیم لیوی پر دحرنے دیئے اور عوامی رائے حاصل کی اس نے حکومت کو نہ صرف اپنے موقف میں تندیلی لانا پڑی بلکی حکومتی وزارئ اس ایشو پر جماعت کے امیر سے ملنے کےلئے منصورہ پہچ گئے اور اس حوالے سے نظر ثانی پر غور کا وعدہ بھی کیا۔ اس امر نے اس حقیقت کو بھی آشکار کیا کہ ملکی سیاست میں ہونے واکے کسی بھی فیصلے میں جماعت اسلامی کو نظر انداز کرنا اب مشکل ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ٹیبل تاک کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے ۔ان مزاکرات میںنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد مذاکرات میں شریک ہوا ۔ جماعت اسلامی کے وفد میں سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا، عنایت اللہ خان، ضیائ الدین انصاری ایڈووکیٹ، نوید علی بیگ اور شاہد نعیم شامل ہیں ۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کر رہے ہیں۔ حکومتی ٹیم میں رانا ثنائاللہ خان، علی پرویز ملک شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button