
آبنائے ہرمز اور بحری گزرگاہوں سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان بات چیت آج ہوگی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل برآمد کرنے کے امریکی دعوے نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔
ایران نے بلغاریہ کو امریکی طیاروں کو ری فیولنگ سہولت دینے پر حملوں سے خبردار بھی کر دیا۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ جاری رہی تو آبنائے ہرمز سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزرنے نہیں دیں گے۔
محسن رضائی نے کہاکہ ایران کے خلاف بار بار عائد کی جانے والی امریکی پابندیاں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوں گی







