
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر بانئ پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کرانے اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اُمید ہے ہمارا کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا، سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا کہ ایک بورڈ بنے گا جس میں بانی کی بہن بھی شامل ہوں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم نامہ قابلِ عمل ہے، آپ انہیں اسپتال منتقل کر سکتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی نے بانئ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جو بیان دیا وہ درست ہے، سہیل آفریدی کے ایک جملے کو لے کر اصل مدعے سے ہٹا جا رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی بانی کے منتخب کردہ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہیں، سہیل آفریدی کسی کے قریبی نہیں، 4 کروڑ عوام کے چیف ایگزیکٹیو ہیں







