
ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے ایران کی فوجی صلاحیت ختم کرنے سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی مؤقف اقتصادی پابندیوں کے دعوے سے مطابقت نہیں رکھتا۔
کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ مسٹر بیسنٹ! ایران کی فوجی صلاحیت ختم کرنے کا آپ کا بیان اقتصادی پابندیوں سے میل نہیں کھاتا
انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ تمام اقدامات کے باوجود امریکا کو ایران کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا مالی حملہ کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟







