
بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر پاکستان تحریکٍ انصاف (پی ٹی آئی) نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
سپریم کورٹ میں درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026ء کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے
درخواست گزاروں نے توہینِ عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور ذاتی حاضری کا حکم دینے اور جواب دہندگان کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں بانئ پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفاء انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کر کے طبی معائنہ کرانے اور حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عدالتی افسر کی تعیناتی یا لوکل کمیشن مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔







