
حکومت نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں فورسز ایکٹ ترمیمی بل پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ڈیفنس فورسز ایکٹ ترمیمی بل 2026ء کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلزپارٹی نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ ترمیمی بل 2026ء کی بھی حمایت کرے گی
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بلز کے حوالے سے وزیرِ داخلہ اور حکومت کی قانونی ٹیم نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق دونوں بلز قواعد کی معطلی کے بعد آج ہی قومی اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے







