
نوشہرہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر لانگ مارچ میں 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لائینگے۔
نوشہرہ میں شجرکاری کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ مارچ تک میگا شجرکاری مہم میں 14 لاکھ پودے لگائےجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح عوام ہیں، پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار 235 ارب روپےترقیاتی بجٹ دیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ 13اگست کی رات ایک کال پر پورا پاکستان ڈی چوک بن گیا، 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی میں خود قیادت کروں گا، 20 لاکھ سے زائد افراد اسلام آباد لائیں گے۔







