
ایران کے پاسداران انقلاب نے صوبہ ہرمزگان کی فضائی حدود میں ایک امریکی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو-9 ڈرون کو فضائیہ کے جدید دفاعی نظام نے ہرمزگان کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو ’روک کر تباہ‘ کر دیا گیا۔
تاہم بیان میں واقعے کے وقت، مقام اور دیگر تفصیلات کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔







