تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پاکستان تاقیامت ہے اور رہے گا، کسی کا باپ پاکستان کو نہیں توڑ سکتا: وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان تاقیامت ہے اور رہے گا، کسی کا باپ پاکستان کو نہیں توڑسکتا۔

 

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جشن آزادی کے حوالے سے پولو گراؤنڈ میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہماری تمام فورسز امن کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں۔

 

وزیراعلیٰ بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کو یاد کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے وطن کیلئے اپنا خون بہایا ، ایف سی ،پولیس اور سویلین سمیت تمام شہدا کو یاد کرتا ہوں ۔

 

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ یہ ملک ہمیں بہت قربانیوں کے بعد نصیب ہوا ، قربانیوں کا یہ سلسلہ اب بھی برقرار ہے ، بلوچستان میں ہماری تمام فورسز امن کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں ،فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، تمام شہدا کے لواحقین دکھی ہیں، بلوچستان کے عوام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ مختلف پروپیگنڈے کے ذریعے صوبے کے نوجوانوں کو بہکا رہے ہیں ، بلوچستان کے نوجوان اب ان کی ہر چال کو سمجھ چکے ہیں

جواب دیں

Back to top button