
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے، ایسے حملے بے گناہ انسانی جانوں اور بحری سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی حکام اور یمن کی تسلیم شدہ حکومت سے رابطے میں ہے، واقعے کی مزید تفصیلات اور حالات جاننے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ جاری ہے
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تجارتی جہاز پر حملہ معصوم انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالتا ہے، حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، حملے سے جہاز رانی کی آزادی اور سمندری سلامتی کو سنگین خطرہ ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی حکام اور یمن کی تسلیم شدہ حکومت سے رابطے میں ہے، واقعے کی مزید تفصیلات اور حالات جاننے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ جاری ہے۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کو فوری رابطہ کاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
ان کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں پیش آنے والے واقعے کی صورتِ حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، متعلقہ حکام سے مسلسل قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا، پاکستان جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق اور 1 زخمی ہوا: اسحاق ڈار







