تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات، ٹرمپ کےگالف کلب پر فضائی دفاعی نظام تعینات کردیا گیا

امریکی ویب سائٹ کے مطابق ڈرون اور میزائل حملوں کے ممکنہ خطرےکے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیو جرسی میں واقع گالف کلب پر فضائی دفاعی نظام تعینات کردیا گیا۔

 

امریکی دفاعی نیوز ویب سائٹ دی وار زون کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے بیڈمنسٹر میں واقع ٹرمپ کےگالف کلب کی ایسی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں امریکی صدر کےگالف کھیلنےکے دوران وہاں فضائی دفاعی نظام تعینات ہے۔

 

دی وار زون کے مطابق یہ ویڈیوز اور تصاویر گزشتہ اتوار کی ہیں جب ٹرمپ نیو جرسی میں اپنےگالف کورس پرگالف بیڈمنسٹر ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ میں موجود تھے۔

 

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو گالف کلب میں دکھانے والی ویڈیو کے پس منظر میں مختصر فاصلےکا فضائی دفاعی نظام ایونجرنظر آرہا ہے۔ دیگر فوٹیجز میں سینٹینل فضائی دفاعی ریڈار بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دی وار زون کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ان فوٹیجز کے اصلی ہونےکی تصدیق کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button