تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

راولپنڈی میں ہلاک ہونے والا شخص پی ٹی آئی کارکن تھا، شفیع جان

تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے تصدیق کردی کہ راولپنڈی مال روڈ پر ہلاک ہونے والا شخص پی ٹی آئی کا کارکن تھا۔

 

شفیع جان نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی مال روڈ پر ہلاک ہونے والے شخص کے پی ٹی آئی کارکن ہونے کی تصدیق کی۔

 

شفیع جان نے کہا فورسز کی کارروائی میں ہلاک محمد حسین ضلع خیبر کا رہائشی اور اس کا تعلق ایم پی اے عبدالغنی کے حلقے سے ہے تاہم اس کے پاس کوئی پارٹی عہدہ نہیں تھا نہ ہی اسے کوئی ذمہ داری سونپی گئی۔

 

شفیع جان نے کہا میری عبد الغنی سے بات ہوئی تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ گزشتہ نو ماہ سے محمد حسین کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، اس قسم کے واقعے کو تحریک انصاف کے ساتھ جھوڑنا زیادتی ہے۔

 

شفیع جان نے سکیورٹی فورسز کے اہلکار پر فائرنگ کی مذمت بھی کی، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے لانے اور مکمل تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا۔

جواب دیں

Back to top button