تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

راجن پور: 15 کلو کی بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت

راجن پور میں 15 کلو گرام وزنی شیری نسل کی ٹیڈی بکری اپنی خوبصورتی، منفرد رنگت اور اعلیٰ نسل کے باعث 18 لاکھ روپے میں فروخت کر دی گئی۔

فروخت کرنے والے شخص کے مطابق یہ بکری اپنی نسل اور جسمانی خصوصیات کی وجہ سے انتہائی نایاب ہے، اسی لیے اس کی قیمت ابھی بھی غیر معمولی رکھی گئی۔

شیری نسل کی ٹیڈی بکری اپنی خوبصورتی، منفرد رنگت اور اعلیٰ نسل کے باعث نایاب ہے، اسی لیے اس کی قیمت بھی غیر معمولی رکھی گئی۔

خریدار بکری لینے کے لیے اکیلے نہیں آئے بلکہ درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے، ڈھول کی تھاپ اور بھنگڑوں کے ساتھ پہنچے، نوٹ نچھاور کیے گئے جبکہ بکری کو خوب سجا کر رخصت کیا گیا

تقریب میں شریک مہمانوں کی تواضع کے لیے بیف قورمے اور میٹھے چاولوں سے کی گئی جبکہ شہری بڑی تعداد میں اس منفرد منظر کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔

کوئی اسے شوق قرار دے رہا ہے، کوئی نسل کی اہمیت، جبکہ کئی صارفین 18 لاکھ روپے کی قیمت پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں

جواب دیں

Back to top button