
بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت کے علاقے ناصر آباد سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
معاون میڈیا امور برائے وزیر داخلہ بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی ہیں، شہید 6 مزدوروں میں سے 4 کاتعلق پنجاب اور 2 کا خیبر پختونخواسے ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے 2 روز قبل 7 مزدوروں کو کیچ کے علاقے کلاتک سے اغوا کرلیا تھا، مغوی مزدوروں میں سے ایک کو اغوا کے فوری بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد دیگر 6 مزدوروں کو ساتھ لے گئے تھے جن کی لاشیں تربت میں ناصرآباد سے ملیں ہیں







