تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

امریکی دھمکیاں اور خطے میں مداخلت جاری رہی تو آبنائے ہرمز بند رہے گی: آئی آر جی سی

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کی معاونت کرنے والے علاقائی ممالک کو سخت ردِعمل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو انہیں سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایک بیان میں آئی آر جی سی نے کہا ہے کہ جب تک امریکا خطے میں دھمکیاں دینے اور بحری نقل و حرکت میں مداخلت کا سلسلہ جاری رکھے گا، آبنائے ہرمز بند رہے گی، امریکی دھمکیاں اور خطے میں مداخلت صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیں گی

آئی آر جی سی کے مطابق گزشتہ شب دو آئل ٹینکروں نے امریکی طیاروں کی ہدایت پر آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے سے ایک ایسے بحری راستے کے ذریعے نکلنے کی کوشش کی جسے آئی آر جی سی نے غیر محفوظ قرار دیا تھا

جواب دیں

Back to top button