
روس نے رات بھر یوکرین پر 70 میزائل اور 280 سے زائد ڈرونز سے حملے کیے جن میں دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔
یوکرینی صدر ولودوومیر زیلینسکی کے مطابق روس کی جانب سے کیے گئے تازہ حملوں میں کم از کم 13 شہری ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں
روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ کیف، لیویو اور دنیپرو سمیت مختلف علاقوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ یوکرین میں 3 کارگو بحری جہازوں پر بھی حملے کیے گئے۔
دوسری جانب یوکرینی ڈرون حملے میں روسی شہر پینزا کے ایک گودام میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہوا







