
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ترجمان آشوتوش رانکا نے رکن پارلیمنٹ و اداکارہ کنگنا رناوت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ہمیں کاکروچ اور ’گٹر جنریشن‘ کہا، لیکن یاد رکھیں انہی ‘کاکروچز’ نے آپ کی حکومت کے ایک وزیر کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔
کنگنا رناوت نے طلبہ احتجاج سے متعلق سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز کو ’قابلِ نفرت‘ قرار دیتے ہوئے مظاہرین کو ’گٹر جنریشن‘ کہا تھا۔
اس کے جواب میں سی جے پی کے ترجمان سورَو داس نے کہا کہ نہ صرف ان کی اپنی جماعت بلکہ جنریشن زیڈ بھی کنگنا رناوت کو سنجیدگی سے نہیں لیتی
واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب کنگنا رناوت نے دہلی کے جنتر منتر میں ہونے والے طلبہ احتجاج کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ نازیبا نعروں کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا تھا۔
یہ احتجاج 20 جولائی کے ’چلو پارلیمنٹ‘ مارچ کے بعد پولیس کارروائی کے تناظر میں سامنے آیا، جبکہ 25 جولائی کو مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد پرہلاد جوشی کو نیا وزیر تعلیم مقرر کیا گیا







