
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی کویت کی جانب سے توثیق کا خیرمقدم کرتا ہے، دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان 80 کی دہائی سے قائم شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، معاہدہ افواج کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مزید فروغ دے گا، قبل ازیں کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات میں وزیراعظم نے نے کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کویت اور دیگر برادر خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے مخلص ثالث کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان وزارت خارجہ میں وفود کی سطح کے مذاکرات ہوئے،جس میں پاکستان اور کویت نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے ایک دیانتدار اور مخلص ثالث اور سہولت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کویتی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور امیرِ کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا





