تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ لیہ، چنیوٹ، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور مری میں گرین الیکٹرک بسوں کا آغاز کر دیا ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ہے، جس کے لیے 80 بلین کی لاگت سے بسیں آئی ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ خوش ہوں کہ عوام کو بہترین سہولت ملی ہے، گرمی کا موسم ہے اور لوگ ایئر کنڈیشنڈ بس میں سفر کر رہے ہیں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں عوام کو باعزت سفری سہولتیں فراہم کریں گے، اس سال 1500 بسیں اور آ رہی ہیں، اب عوام کو آرام دہ سستی سواری میسر ہو گی

جواب دیں

Back to top button