تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

منشیات اسمگلنگ کیس: ملزمہ پنکی نارمل کپڑے منگواکر پہن سکتی ہے ہمیں اعتراض نہیں، ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ

لندن :برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور ان کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے ساتھ شادی کے دوران اور طلاق کے بعد کئی برسوں تک مقیم رہے، 2 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (25 ملین پاؤنڈز) کی طلب کردہ قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

 

’اورملی لاج‘ (Ormeley Lodge) کے نام سے معروف یہ 10 بیڈ رومز پر مشتمل الگ تھلگ پراپرٹی جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ’ہیم کامن‘ پر رچمنڈ پارک کے قریب واقع ہے۔

 

پراپرٹی کی تفصیلات کے مطابق جارجین دورِ حکومت کے ابتدائی دنوں کا یہ گھر تقریباً 15814 مربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جس میں 7 باتھ رومز، باغات اور ایک کاٹیج (چھوٹا مکان) شامل ہے۔

جواب دیں

Back to top button