تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

 

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بیلجیئم کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

 

لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں اسپین کی جانب سے فیبیان نے 30ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، تاہم بیلجیئم کے ڈی کیٹالیئر نے 41ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ یہ ٹورنامنٹ میں اسپین کے خلاف ہونے والا پہلا گول بھی تھا۔

 

میچ کے اختتامی لمحات میں میرینو نے 88ویں منٹ میں فیصلہ کن گول اسکور کیا، جس کی بدولت اسپین نے 1-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

 

اسپین ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی، جبکہ اس سے قبل فرانس آخری چار ٹیموں میں اپنی جگہ یقینی بنا چکا ہے۔

جواب دیں

Back to top button