
ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ رہبرِ انقلاب آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی 6 روزہ آخری رسومات میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔
شہید ایرانی سپریم لیڈر کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے ان تقریبات کو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق جنازے اور تعزیتی تقریبات تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں منعقد ہوئیں۔
جنازے کی مرکزی تقریب تہران کے گرینڈ مصلیٰ کمپلیکس میں ہوئی، جہاں ہزاروں افراد نے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا آخری دیدار کیا۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ بڑے بیٹے آیت اللّٰہ سید مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی۔
تقریبات میں ایران کے علاقائی اتحادیوں کے وفود بھی شریک ہوئے، جن میں غزہ سے حماس اور اسلامک جہاد، لبنان سے حزب اللّٰہ اور یمن سے حوثی نمائندے شامل تھے







