
ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مشہد میں تدفین کردی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں کی گئی۔ شہید کی نمازجنازہ ان کے بڑے بیٹے آیت اللہ سید مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی۔
شہید سپریم لیڈر کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین اور جنازے کی 6 روزہ تقریبات تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں ہوئیں جس میں تقریباً4 کروڑ30 لاکھ افراد شریک ہوئے۔
ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای کا تعزیتی اجتماع آج حرم حضرت معصومہ میں ہوگا، آج نماز مغرب و عشاء کے بعد تعزیتی اجتماع میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی نجف سے ایران کے شہر مشہد پہنچایا گیا تھا، ایرانی فضائیہ کے طیاروں نے جسدِ خاکی لانے والے طیارے کو حصار میں لے کر مشہد ائیرپورٹ پہنچایا







