تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

آزاد کشمیر میں جاری کشیدگی سے نکلنے کا حامی ہوں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں جاری کشیدگی سے نکلنے کا حامی ہوں، پاکستان میں موجود کشمیری مہاجرین کی بے شمار قربانیاں ہیں، مہاجرین نے پاکستان اور کشمیر کے لیے قربانیاں دیں۔

 

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مہاجرین کو نشستوں سے محروم کرنا درست عمل نہیں، کشمیریوں کو 3 حوالوں سے جانتا ہوں، ایک وہ کشمیری ہیں جو 75 سال سے مقبوضہ کشمیر میں قربانیاں دے رہے ہیں، ان کشمیریوں کی پاکستان سے لازوال محبت ہے، مقبوضہ کشمیر میں دی جانے والی قربانیاں کسی بھی آزادی کی تحریک میں سب سے نمایاں ہیں۔

 

خواجہ آصف نے کہا کہ دوسرے نمبر پر وہ لوگ ہیں جنہوں نے تقسیم کے وقت ہجرت کی، مقبوضہ کشمیر کی جیلوں کے بعد ہجرت کرنے والے قربانی میں دوسرے نمبر پر ہیں، ان قربانی دینے والے مہاجرین کی سیٹوں کو متنازع بنایا جا رہا ہے، تیسری کیٹگری میں آزاد کشمیر کے رہنے والے ہیں، ازاد کشمیر کے رہنے والوں کی اپنی شناخت اور قربانیاں ہیں۔

 

وزیر دفاع نے کہا کہ پہلی دو کیٹگریز میں قربانیاں دینے والے کشمیریوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مقبوضہ کشمیر میں قربانیاں دینے والوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، بھارتی پنجاب سے یہاں ہمارے ہاں لاکھوں لوگ آئے اور قربانیاں دیں، پنجاب میں بھی آنے والے مہاجرین کو مجھ پر فوقیت ہے، میرا خاندان، آباؤ اجداد سیالکوٹ میں تھے قربانیاں دینے والے مہاجر یہاں آئے۔

 

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں بیٹھے ہوئے آزادی ملی لیکن جو مہاجر ہو کر آئے انہوں نے قربانیاں دی، جو مقبوضہ کشمیر میں قربانیاں یا وادی میں جنگ لڑ رہے ہیں ان کا استحقاق زیادہ ہے، موجودہ آزاد کشمیر کے رہنے والوں کو گھر بیٹھے ازادی ملی، میرا نقطہ نظر ہے 1947 کے بعد سے جتنی قربانیاں مقبوضہ کشمیر میں دی گئیں اتنی یہاں نہیں دی گئیں

جواب دیں

Back to top button