تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

40 ڈگری سینٹی گریڈ پر برطانیہ کی سڑکیں کیوں پگھلنے لگ جاتی ہیں؟

برطانیہ میں حالیہ شدید گرمی کے دوران بعض سڑکوں کا مواد نرم ہو جانے اور پگھلنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

یورپ میں شدید گرمی کے دوران سڑکوں کے پگھلنے کے واقعات کے بعد اکثر ذہنوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ جہاں جنوبی ایشیا میں گرمی اکثر 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جاتی ہے، وہاں سڑکیں اسی طرح کیوں متاثر نہیں ہوتیں۔

بین الاقوامی میڈیا رہورٹ میں شامل کی گئی ماہرین کی رائے کے مطابق یورپ میں سڑکوں کے پگھلنے کی وجہ تعمیراتی معیار نہیں بلکہ یورپین اور ایشیائی ممالک کے موسم کے مطابق استعمال ہونے والا سڑکوں کا تعمیراتی مواد ہے

برطانیہ میں سڑکیں زیادہ تر سخت سردی، برف باری اور بار بار جمنے اور پگھلنے والے موسم کو مدنظر رکھ کر بنائی جاتی ہیں، اس لیے وہاں نسبتاً نرم تارکول استعمال کیا جاتا ہے تاکہ سڑکیں سردی میں دراڑوں سے محفوظ رہیں تاہم 40 ڈگری یا اس سے زیادہ درجۂ حرارت میں یہی مواد نرم ہو کر بھاری ٹریفک کے دباؤ سے خراب ہونے لگتا ہے۔

اس کے برعکس ایشیائی ممالک میں سڑکوں کی تعمیر شدید گرمی، تیز دھوپ اور مسلسل بھاری ٹریفک کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے، ایشیائی ممالک میں زیادہ سخت تارکول اور بڑے پتھروں پر مشتمل مواد استعمال کیا جاتا ہے جس سے سڑکیں زیادہ درجۂ حرارت میں بھی اپنی مضبوطی برقرار رکھتی ہیں

جواب دیں

Back to top button