
لاہور کے علاقے کاہنہ نو، فیروزپور روڈ پر واقع قربان سکول کے قریب ایک گھر کے کمرے کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں متعدد بچے ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں اور اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریکسکیو کے مطابق اس گھر میں ایک ٹیوشن سینٹر قائم تھا جس میں کم از کم 35 بچے موجود تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کم از کم 18 بچوں کو نکالا جا چکا ہے اور باقی بچوں کو نکالنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق متاثرہ کمرے کی چھت ٹی آر گارڈر پر تعمیر کی گئی تھی







