
پنجاب حکومت نے مزید الیکٹرک بسیں، ای ٹیکسیاں، ای بائیکس اور ای تھری وہیلرز متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کہاکہ 5 سال میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں پنجاب کے عوام کی خدمت پر مامور ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں الیکٹرک بسیں بھی لائے ہیں، مینوفیکچرنگ انڈسٹری بھی لائے ہیں۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسمبلنگ پلانٹ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی اسمبلنگ شروع کر چکا ہے۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ طلبا کو 1 سال میں 1 لاکھ ای بائیکس دی جائیں گی، پنجاب حکومت ہر ای بائیک پر 70 ہزار روپے کی سبسڈی دے گی







