تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایرانی طالبات کے اسکول پر حملے کے ذمے دار کا تعین شاید کبھی نہ ہو سکے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے گرلز اسکول پر ہونے والے مہلک حملے کے ذمے دار کا تعین شاید کبھی نہ ہو سکے، کیونکہ اس وقت پورے علاقے میں میزائلوں کا تبادلہ جاری تھا اور حالات انتہائی پیچیدہ تھے۔

 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کبھی اس مسئلے کو مکمل طور پر حل کر سکوں گا کہ اس حملے کا ذمے دار کون تھا، کیونکہ ہر طرف میزائل چل رہے تھے، جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوس ناک تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ ہمارا میزائل تھا، لیکن ممکن ہے ایسا نہ ہو، میں نے اب تک ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی جو مجھے یہ یقین دلائے کہ یہ حملہ ہماری جانب سے کیا گیا تھا، میرا نہیں خیال کہ ہم اس کے ذمے دار تھے

 

واضح رہے کہ مذکورہ حملہ 28 فروری کو جنوبی ایران کے شہر میناب میں ایک گرلز اسکول پر ہوا تھا، جو ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے پہلے روز پیش آیا۔

جواب دیں

Back to top button