تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

محمود اچکزئی تحریک انصاف والوں کے درمیان بیٹھے عجیب و غریب لگتے ہیں: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کا احترام ہے، مگر وہ تحریکِ انصاف والوں کے درمیان بیٹھے عجیب و غریب لگتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن ماضی کی غلطیاں بھلا کر میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرے، ماضی میں ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں گی۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ماضی سے سیکھا، میثاق جمہوریت کیا، 90ء کی دہائی کی سیاست سب کے سامنے ہے، ایوان کا تقدس یقینی بنانا ہر رکن کی ذمے داری ہے

انہوں نے کہا ہے کہ اسی ایوان میں ماضی میں کشیدگی دیکھی، دست و گریباں بھی ہوئے، لیکن بے نظیر بھٹو شہید سے میثاقِ جمہوریت ہوا اور تعلقات بہتر ہوئے، ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں ان سے بھی ہوئی ہیں، آج اپوزیشن والے میثاقِ جمہوریت کریں لیکن ماضی کے کارنامے مت بھولیں، شہباز شریف کل اپوزیشن لیڈر کے پاس گئے تھے، ماضی میں ایسا نہ تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ آئین اور جمہوری روایات کو جتنا بانئ پی ٹی آئی نے نقصان پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا، ان کی پارٹی کے اندر جمہوریت نہیں یہ کس جمہہوریت کی بات کرتے ہیں؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی کے دور میں یہ اراکین ہم سے بات نہیں کرتے تھے کہ وہ ناراض نہ ہو جائے، تحریکِ انصاف نے پارلیمانی نظام اور سیاست کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔

جواب دیں

Back to top button