
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے ایران کو گھٹنوں پر لا کھڑا کیا ہے، وہ گرنے ہی والا ہے۔
ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والی کانگریس کی قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قرارداد بے وقت اور بے معنی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سینیٹرز نے میرا کام مشکل بنا دیا ہے، میں یہ کام کسی نہ کسی طرح مکمل کر لوں گا، میں ہمیشہ کام مکمل کرتا ہوں
واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی ہے







