تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم جولائی میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی

جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم جولائی میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 14 سے 24 جولائی تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے۔

جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک نیشنل بینک سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 17 جولائی کو منعقد ہوگا۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 جولائی کو ہوگا۔

سیریز کا پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

سیریز اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوگی۔

پی سی بی ویمنز کرکٹ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں کراچی میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button