
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منشیات فروشی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، 24 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔
اماراتی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں 10 پاکستانی، 8 بھارتی اور دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔
حکام کے مطابق منشیات فروشی کے نیٹ ورک کا مرکزی ملزم بیرون ملک بیٹھ کر سسٹم چلا رہا تھا۔ کارروائیوں میں ماریجوانا، ہیش آئل اور دیگر منشیات برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف ابوظبی، عجمان اور راس الخیمہ میں بیک وقت چھاپے مارے گئے، ملزمان سے برآمد شدہ مواد فارنزک جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا







