
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کو 11 فروری 2032 کو ریٹائر ہونا تھا۔
گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی کا لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں تبادلہ کیا گیا تھا۔
اس سے قبل رواں سال اپریل میں جسٹس محسن اختر کیانی کا دیگر ججز کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور ہائیکورٹ میں تبادلہ ہوا تھا۔







