تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی، عوام نے امریکا ایران جنگ کی وجہ سے بہت تکلیف اٹھائی۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے سے عوام کا بجٹ متاثر ہوا، وعدہ ہے اور وزیر اعطم کی ہدایت ہے جس حد تک ہوا قیمتیں کم کریں گے۔

 

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں ایران کا خام تیل دستیاب ہوگا، اسی امید پر عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں، وزیر اعظم کاوعدہ تھا پیٹرول کی عالمی قیمتیں جیسے ہی کم ہوں گی فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔

 

علی پرویز ملک نے کہا کہ پوری دنیا وزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور نائب وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہ رہی ہے

جواب دیں

Back to top button