تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران سے 60 روزہ مذاکرات کے دوران آبنائے ہرمز میں کوئی فیس یا رکاوٹ نہیں ہو گی: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ مجھے توقع ہے کہ اقوامِ متحدہ کے جوہری معائنہ کار (انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی) دوبارہ ایران واپس جائیں گے۔

جے ڈی وینس نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ 60 روزہ مذاکرات کے دوران آبنائے ہرمز میں کسی قسم کی کوئی فیس یا رکاوٹ نہیں ہو گی۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی بحری ناکہ بندی ختم ہونے کے بعد ایران کے 3 تیل بردار ٹینکر اور 2 مال بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزر چکے ہیں

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک طریقے سے مکمل دستخط ہو چکے ہیں اور جمعے تک آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دی جائے گی

جواب دیں

Back to top button