
امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں دو ایرانی ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فوجی عہدیدار نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ بظاہر ایران تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
اس سے پہلے ایرانی فوج نے کہا تھا کہ اس نے بندر عباس کے قریب خلاف ورزی کرنے والے ٹینکر کو آبنائے ہرمز میں داخل ہونے سے روکا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے پیشگی اجازت اور رابطہ ضروری ہے۔
امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز آمدورفت کے لیے کھلا ہوا ہے، جہازوں کے لیے محفوظ گزر گاہیں قائم کی ہیں







