تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

مری ٹریفک حادثے کا مفرور ڈرائیور گرفتار

مری میں ہونے والے المناک ٹریفک حادثے کے مفرور ڈرائیور کو موٹر وے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مفرور ڈرائیور کو خفیہ اطلاع پر پمز اسپتال سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد اسے مری پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

تھانہ مری میں موٹر وے پولیس کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں ملتان کے 1 ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

کجوٹ مین پی ٹی ڈی سی ٹورسٹ اسپاٹ کے قریب وین بے قابو ہو کر حفاظتی دیوار سے جا ٹکرائی تھی اور فیول ٹینک پھٹنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی تھی

جواب دیں

Back to top button