
تھر پارکر میں چارہ کھانے پر اونٹنی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی۔
پولیس کے مطابق اونٹنی کے مالک کی مدعیت میں 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے اونٹنی کو 10 روز تک باندھ کر رکھا اور تشدد کیا، اسے کئی روز تک بھوکا پیاسا رکھا گیا
مدعی کے مطابق شکایت کے باوجود پنچائیت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
واقعہ منظرِ عام پر آنے کے بعد لائیو اسٹاک کی ٹیم متاثرہ گاؤں پہنچ گئی، جس کا کہنا ہے کہ متاثرہ اونٹنی کے گہرے زخموں کا علاج جاری ہے







