تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

قربانی کا گوشت مانگنے کے بہانے گھروں میں چوریاں کرنیوالے باپ بیٹے گرفتار، کروڑ کا سامان برآمد

ڈیفنس پولیس کے آپریشنز ونگ نے چور باپ بیٹے کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان جوزف عرف ساگر اور جمشید ساگر باپ بیٹا ہیں، دونوں کو ڈیفنس سی پولیس نے ٹبہ گوہاوا اوربھٹہ چوک سے گرفتار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان قربانی کا گوشت مانگنے والوں کا روپ دھار کرسائیکلوں پر گھروں کی ریکی کرتے،گھروں کی بیل بجا کر رہائشیوں کی موجودگی یا عدم موجودگی کا جائزہ لیتے اور جس گھر سے کوئی جواب نہ ملتا اسے ہدف بنا کر لوٹ لیتے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے ٹریس کیا گیا اور گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ مالیت کے طلائی زیورات، گھڑیاں، غیر ملکی کرنسی اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں

جواب دیں

Back to top button