
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ انشااللہ عوام کی طاقت سے جی بی میں اپنی قوت دکھا کر جیالا وزیراعظم منتخب کرینگے، کہا جاتا ہے شہباز شریف نے لاہور میں شہباز اسپیڈ سے کام کیا ہے تووزیراعظم صاحب! شہباز اسپیڈ دکھائیں، بھاشا ڈیم مکمل کریں، ملک کو پی پی پی کی حکومت کی ضرورت ہے جو دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتی ہے۔ بلاول بھٹو نے بدھ کے روز ضلع دیامیر کی تحصیل چلاس میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کوشش کر رہے ہیں وہ غریب دشمن سیاست اور منشور رکھتے ہیں لیکن پاکستان پیپلزپارٹی صرف عوام کی طرف دیکھتی ہے اور انشااللہ عوام کی طاقت سے جی بی میں اپنی قوت دکھا کر جیالا وزیراعظم منتخب کریں گے۔بلاول نے کہا کہ تیر پر مہر لگائیں اور میں آپ کیلئے حکومت بناؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے بی آئی ایس پی کی صورت میں روٹی، کپڑا اور مکان پر عملدرآمد کیا۔





