
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے دورۂ چین کے دوران بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا
چینی صدر نے شہباز شریف سے گفتگو میں کہا کہ چین اور پاکستان نے ایک ناقابلِ شکست روایتی دوستی قائم کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چین اپنی ہمسایہ سفارت کاری میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔
انہوں نے مشرقِ وسطی میں امن کے قیام میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کو مل کریک طرفہ اقدامات اور سرد جنگ ذہنیت کی مخالفت کرنی چاہیے، چین اور پاکستان کو اعلیٰ سطح اور زیادہ وسیع سیکیورٹی تعاون آگے بڑھانا چاہیے۔







