
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ آج ہی قبول کر لے۔
دوررۂ بھارت کے موقع پر نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے آج، کل، یا اگلے چند دنوں میں ہمارے پاس اعلان کیلئے کچھ ہو۔
امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ایران جنگ سے متعلق اچھی خبر کے لیے پر امید ہوں۔
مارکو روبیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران سے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے







