تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ماضی میں پروپیگنڈا بہت کیا جاتا تھا، لیکن ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ماضی میں پروپیگنڈا بہت کیا جاتا تھا، لیکن ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔

 

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں کئی ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں، شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو کا منصوبہ 2017ء میں منظور کیا تھا۔

 

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو کا منصوبہ اس وقت چار پانچ ارب کا تھا، اب یہ 9 ارب کا ہو گیا، خطیر رقم سے سیالکوٹ میں ترقیاتی کام کیے جائیں گے، سیالکوٹ میں 54 ایکڑ زمین پر پارک تعمیر کیا جا رہا ہے

 

انہوں نے کہا کہ 18 ارب روپے سے سیالکوٹ میں رنگ روڈ تعمیر کی جائے گی، پنجاب بھر میں جتنے بھی منصوبے ہیں اس کی اسپیڈ شاید ہی کوئی اور صوبے کی ہو، خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

 

ان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے عوام کی بہتری کے لیے نئے منصوبے بجٹ میں پیش کیے جائیں گے، پچھلے سال سیالکوٹ کے تینوں نالوں میں طغیانی آئی، جس سے تباہی ہوئی، سیالکوٹ میں نالوں پر غیرقانونی طور پر تعمیرات کی گئی ہیں۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ نالوں سے سات ہزار ٹن گند نکلا، گند ڈالنے والے اب بھی موجود ہیں، عوام کی یہ خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا، سیالکوٹ میں ایک منصوبہ کئی سال سے چل رہا ہے

جواب دیں

Back to top button