تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان و ایران کا کشیدگی میں کمی و سفارتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان گزشتہ رات تفصیلی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق گفتگو میں خطے کی مجموعی صورتِ حال، جاری کشیدگی اور امن و استحکام کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا، پاکستان نے کشیدگی کے خاتمے اور فریقین کے درمیان مکالمے کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے خطے میں پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ ثالثی کی کوششوں کو سراہا

اسحٰق ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مسائل کا پائیدار حل صرف بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے

جواب دیں

Back to top button