تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکا نے قبضہ شدہ ایرانی جہاز اور عملہ پاکستان کے حوالے کردیا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی تحویل میں لیا گیا ایرانی جہاز اور اس کا عملہ پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ جہاز ’ایم وی توکسا‘ کو امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کے الزام میں قبضے میں لیا گیا تھا، تاہم اب اسے ایران واپسی کے لیے پاکستان کے حوالے کیا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق جہاز کے عملے کے 22 افراد پاکستان کے سپرد کیے گئے ہیں، جبکہ اس سے قبل عملے کے 6 افراد کو بھی مرحلہ وار خطے کے ایک اور ملک کے ذریعے واپس بھیجا جا چکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو اب اس کے اصل مالک کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے، جبکہ اس پیش رفت کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button