تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن اور حفاظتی قواعد لازمی قرار

پنجاب حکومت نے شہری اور دیہاتی ایریا میں گھروں ڈیروں اور گلی محلوں میں پالتو کتے رکھنے پہ رجسٹریشن فارم جاری کر دیا پالتو کتا رکھنے والوں کو کتے کا مکمل ریکارڈ فارم فل کر کے لائیو سٹاک آفس یا یونین کونسل دفاتر میں جمع کروانا ہو گا ۔۔

رجسٹریشن فارم میں گھر یا ڈیرے کے مالک کا نام کتے کی نسل یا دیگر معلومات کے بارے میں دریافت کیا گیا ہے تمام معلومات فارم میں درج کرنی ہونگی اور باقاعدگی سے لائیو سٹاک کے اداروں سے ان کی ویکسین بھی کروانی ہو گی ۔۔

عوام کی حفاظت کے لیے اپنے پالتو کتے کو باندھ کر رکھنا اور عوامی مقامات پہ اسے گھومانے کی اجازت بھی نہیں ہو گی پنجاب حکومت کی بتائی گئی تمام ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیے جانے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے

پنجاب حکومت کی جانب سے یہ تمام اقدامات عوام الناس اور گلی محلوں میں کھیلتے بچوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے ہیں ۔۔زرائع حکومت پنجاب پاکستان۔۔

جواب دیں

Back to top button