
مسلم لیگ ق نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام آباد میں سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں چوہدری شافع حسین، ڈاکٹر امجد، صدر پنجاب ملک ثمین خان اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکریٹری جنرل طارق حسن نے الیکشن میں پارٹی حکمتِ عملی پر بریفنگ دی، جبکہ صوبائی صدر پی ایم ایل کیو گلگت بلتستان دلفراز خان نے اجلاس کو انتخابی تیاریوں سے آگاہ کیا
چوہدری شجاعت حسین نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان انتخابات کے لیے جامع حکمتِ عملی تشکیل دی جائے، ہم خیال جماعتوں اور پارٹی کارکنوں سے رابطوں کو تیز کیا جائے، گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ق نے اپنے دور میں بے پناہ ترقیاتی کام کرائے







