تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ان گفتگوؤں کے دوران اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ سے رابطے کے بعد قطری ہم منصب سے بھی بات چیت کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر غور کیا گیا۔

دونوں مواقع پر رہنماؤں نے اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

Back to top button