تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بھکر: کلورکوٹ میں سوتیلے باپ کاچار سالہ بیٹے پر وحشیانہ تشدد، اندوہناک ویڈیو وائرل

بھکر: کلورکوٹ میں سوتیلے باپ نے کمسن بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، سفاک شخص معصوم بچے کی ٹانگوں اور نازک جسمانی حصے پر ٹانگیں مارتا رہا۔

 

پولیس کے مطابق ہوٹل میں تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ کے اندارج کے بعد ملزم سجاد کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

پولیس حکام کے مطابق وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والے بچے کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا کہ بچے کو زمین پر گرا کے سوتیلا باپ تشدد کر رہا ہے، اور اسی دوران ہوٹل کا ویٹر آ جاتا ہے جس پر ملزم تشدد بند کر دیتا ہے۔

 

تشدد کا نشانہ بننے والے بچے کی ماں نے ملزم سے دوسری شادی کی ہوئی ہے، یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کو پیش آیا

جواب دیں

Back to top button